Karachi: Robber flees after robbing businessman of Rs. 5.8 million in Sadar Mobile Market
کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے سامنے ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے
صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بتایا کہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں ڈکیتی کی وارداتیں تشویش کا باعث ہے، موبائل فون مارکیٹ کے سامنے سے ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے۔
رضوان عرفان نے کہا کہ اس سے قبل بھی موبائل ڈیلرز لوٹے جا چکے ہیں جبکہ ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں میں پولیس کی نفری انتہائی کم ہے، کاروباری مراکز جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے ہیں، الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں کو فوری اور مؤثر تحفظ فراہم کیا جائے۔
